جمعه 09/می/2025

غزہ کے ڈی جی پولیس اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں معاون سمیت شہید

جمعرات 2-جنوری-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج آج جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمود صلاح اور ان کے معاون میجر جنرل حسام شاہوان، جو پولیس کمانڈ کونسل کے رکن ہیں کو جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر شہید کردیا۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو علی الصبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمود صلاح کو ایک فضائی حملے کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ خان یونس گورنری میں موجود تھے۔ پولیس کمانڈ کونسل کے ایک رکن میجر جنرل حسام شاہوان کو بھی ان کے ساتھ اس وقت شہید کردیا گیا جب وہ دونوں اپنا انسانی فریضہ انجام دے رہے تھے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو قتل کرنے کے جرم کا ارتکاب کرکے قابض فوج پٹی میں افراتفری پھیلانے اور شہریوں کے انسانی مصائب کو مزید گہرا کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ پولیس فورس ایک شہری تحفظ کا ادارہ ہے جو 15 ماہ سے جاری جارحیت کی وجہ سے جن اذیت ناک حالات سے دوچار ہیں ان میں شہریوں کی مدد اور انہیں خدمات فراہم کرنے میں ایک انسانی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ میجر جنرل محمود صلاح ہمارے عوام کی خدمت کے میدان میں ایک شہید کے طور پر اٹھے۔ انہوں نے فلسطینی پولیس سروس میں اس کے قیام کے بعد سے 30 سال تک خدمات انجام دیں اور آخر کار اپنے سینے پر تمغہ شہادت سجاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید پولیس چیف اور ان کے معاون اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عظیم صلاحیتوں اور فلسطینی معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ وسیع تعلقات کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان برسوں کے دوران انہوں نے غزہ کی پٹی میں سلامتی کے قیام کے لیے اپنا طویل تجربہ اور بھرپور کوششیں فراہم کیں، یہاں تک کہ وہ اپنی جان دے گئے۔ قابض فوج کی طرف سے انہیں نشانہ بنانا ایک بزدلانہ کارروائی اور جنگی جرم ہے۔ دیگر شہداء کی طرح ان کا خون بھی رائے گاں نہیں جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی