چهارشنبه 30/آوریل/2025

یمن سے تل ابیب پر میزائل حملہ 9 اسرائیلی زخمی

بدھ 25-دسمبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

یمن سے تل ابیب کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد پناہ گاہوں کی طرف بھگدڑ کے دوران بدھ کی صبح نو اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

وسطی اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔

یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے کی کوششوں کے نتیجے میں بیت المقدس اور وسطی مقبوضہ فلسطین کی فضا میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔ میزائل کے ٹکڑے گرنے کے خوف سے وارننگز کو فعال کیا گیا  تھا۔”

اسرائیلی چینل 12 نے اشارہ کیاکہ "ایک طیارہ جو تل ابیب میں اترنے کے لیے جا رہا تھا یمن سے میزائل داغنے کے وقت اپنا راستہ بدل کر شمالی علاقے کی طرف مڑ گیا”۔

کل منگل کو یمن سے وسطی مقبوضہ فلسطین کی طرف ایک میزائل داغے جانے کے بعد، پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے تقریباً 20 اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

پیر کے روز یمنی مسلح افواج نے انکشاف کیا کہ انہوں نے "نصرت فلسطین اور مقدس جہاد ” کی میں حمایت کے مراحل کے پانچویں مرحلے کے اندر اور یمن کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے فریم ورک کے اندر دو فوجی آپریشن کیے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ابو سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی افواج کی کارروائیاں فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین  کی فتح ونصرت ہے اورغزہ میں ہمارے بھائیوں کے قتل عام کے رد عمل میں کی گئی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "یمن کی مسلح افواج کی فضائیہ نے دو فوجی کارروائیاں کیں۔ پہلی کارروائی میں یافا میں ڈرون داغا گیا جب کہ دوسرے حملے میں عسقلان کے علاقے میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی