چهارشنبه 30/آوریل/2025

آئرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے کی بندش پر بڑے پیمانے پر جشن کا سماں

بدھ 25-دسمبر-2024

ڈبلن – مرکزاطلاعات فلسطین

جمہوریہ آئرلینڈ میں اسرائیل کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے کا جشن منانے کے لیے ڈبلن میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے اس اقدام پرجشن منایا۔

ہجوم ڈبلن کے ایک بڑے ہال میں جمع ہوا اور جشن کے شرکاء نے فلسطین اور آئرلینڈ کے جھنڈے لہرائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم کارکنوں نے جشن کی ویڈیو کلپس پوسٹ کیں، جن میں عرب اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

آئرلینڈ کے لوگ بھی اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے جب کہ ہیڈ کوارٹر بند کرنے کی تیاری میں اسرائیلی پرچم اتار دیا گیا۔

آئرلینڈ قابض ریاست کے خلاف نسل کشی کے دعوے پر جنوبی افریقہ میں شامل ہو گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعرنے ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ تل ابیب ڈبلن میں اپنا سفارت خانہ بند کر دے گا۔ انہوں نے "آئرش حکومت کی طرف سے جاری انتہا پسندانہ اسرائیل مخالف پالیسیوں” پر تنقید کی تھی اور اسرائیل کی مخالفت کے ساتھ ساتھ اسے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور قانونی کارروائی کی حمایت کا حوالہ دیا تھا۔

آئرلینڈ نے اسرائیل کے یہود دشمنی کے الزام کی مذمت کی اور زور دیا کہ وہ امن، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی حمایت کرتا ہے۔

آئرلینڈ اسرائیل پر آزادانہ اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگ پر تنقید کرنے پر انہیں خاموش نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے سفارت خانے کو بند کرنے کے فیصلے کو "متضاد سفارت کاری” قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی