چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں نسل کشی کا 443واں روز،اسرائیلی جنگی جرائم کا سلسلہ جاری

اتوار 22-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابح صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی پر امریکی اور مغربی ممالک کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جارحیت مسلسل 443ویں روز بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اتوار کے روز پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض افواج نے گزشتہ 7 مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعدد علاقوں پر فضائی اور توپخانے کی بمباری، ہولناک قتل عام اور جبالیہ کیمپ میں شہریوں کے گھروں پر بمباری کےساتھ زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قابض فوجمسلسل 79ویں دن شمالی غزہ کا محاصرہ اور پرتشدد فضائی اور توپ خانے کی بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابض فوج نے 59ویں روز بھی اسرائیلی حملوں اور جارحیت کی وجہ سے شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں میں شہری دفاع کے کام میں زبردستی خلل ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہاں کے ہزاروں شہری انسانی ہمدردی اور طبی امداد سے محروم ہیں۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ النزلہ پر بمباری کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 بچے شہید ہوگئے۔

شمالی غزہ کے العودہ ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کے شیخ زید کے علاقے میں قابض فوج کے روبوٹس کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ شہر کی الجالہ اسٹریٹ پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

قابض توپخانے نے جبالیہ کیمپ کے مشرق میں بم برسائے جس کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر نے وہاں  لینڈنگ کی۔

رفح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہری دفاع کے عملے نے غزہ شہر کے شمال مشرق میں الدرج کے علاقے میں بے گھر لوگوں کو پناہ گاہ  "موسی بن نصیر” سکول پربمباری میں 8 شہی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خان یونس کے مرکز میں جسر بلڈنگ کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں صحافی حازم ابو عرقوب اور ان کی اہلیہ فتن ابو عرقوب شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔ قابض فوج غزہ کی پٹی کے وسط میں نصیرات کیمپ کے شمال میں رہائشی عمارتوں کو مسلسل توپ خانے سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی