جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
ایک نوجوان کو قابض اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے مشرق میں واقع گاؤں فقوعہ میں گولی مار کر شہید کر دیا۔
ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک نوجوان جس کی عمر 24 سال ہے کی ران پر قابض فوج گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت حسین عبدالقادر حسین خضور کے نام سے کی گئی ہے۔
سات اکتوبر 2023 کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج اور اس کے آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے بشمول القدس میں فلسطینی شہریوں پر اپنے حملے بڑھا دیے ہیں۔ فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 806 سے زائد فلسطینی شہید، 6500 کے قریب زخمی اور 11,000 سے زائد دیگر کو گرفتار کیا گیا۔