جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قیدیوں سے وہی سلوک کریں گے جوفلسطینیوں سے کیا جا رہا ہے

پیر 22-اگست-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے صہیونی ریاست کو پیغام دیا ہے کہ غزہ میں مجاھدین کے ہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں سے ایسا ہی سلوک کیا جائے گا جیسا صہیونی زندانوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے تسلسل میں امن وامان کے قیام اور جنگ بندی کی کوئی خدمت نہیں کی جاسکتی۔ اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی بھی ختم کرنا ہوگی۔

غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے زیراہتمام   منعقدہ ’فتح اور شہادت‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ابو عبیدہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو بھی یگر اقوام عالم کی طرح باعزت اور آزاد زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے۔ جو غضب اور تشدد کے بیج بوتا ہے وہ آتش فشاں ہی کاشت کرتا ہے۔ ہم پوری دنیا پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی قوم آزادی سے کم کسی چیز پرراضی نہیں ہوگی‘۔

القسام بریگیڈ نے سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی صہیونی جنگ کے دوران دشمن کی جارحیت کا نشانہ بنتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی وزیر داخلہ محمد برہوم، سرکردہ مجاھدین محمد ابو شمالہ، عاید العطار اور دیگر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی