چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کا جنین کےابن سینا ہسپتال پر دھاوا، زخمی نوجوان اغوا کرلیا

اتوار 8-دسمبر-2024

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین

ہفتے کی شام  فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا نے جنین گورنری کے ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا، اور ایک زخمی کو اغوا کرنے کرلیا۔ اس دوران عباس ملیشیا  ہسپتالکے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی راہداریوں کے اندر فائرنگ کی۔

حکام نے زخمی صالح ابو زینہ کو ہسپتال کے اندر سے گرفتار کر نے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عباس ملیشیا کے حملوں نے شہریوں میں دہشت پھیلا دی اور ہسپتال کے اندر مریضوں  میں خوف کی لہر دوڑا دی۔

شہریوں کے مطابق عباس ملیشیا ہسپتالوں پر دھاوا بولنے اور ان سے مریضوں کو گرفتار کرنے میں قبضے کی روش پر عمل پیرا ہے۔

نابلس میں عباس ملیشیا نے رہائی پانے والے سابق قیدی ریاض ابو الحسن کو دو ہفتوں تک حراست میں لے رکھا ہے۔ گورنر نے اس کی حراست میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نام نہاد فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختصر لنک:

کاپی