یکشنبه 17/نوامبر/2024

مچھلی اور دالیں دماغی صحت کی بہترین غذا

ہفتہ 27-اگست-2016

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی اور دالوں کا بہ کثرت استعمال انسانی دماغ کی نشونما، بیماریوں سے تحفظ بالخصوص عمر رسیدہ افراد کی یاداشت برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ کی جھلی موٹی ہوتی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جہاں انسانی یاداشت اور ذہانت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں وہیں دماغی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ دالوں اور مچھلی کا بہ کثرت استعمال معمر افراد کی دماغی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جولوگ سمندر کے کناروں پر رہتے ہیں اور مچھلی کا کثرت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان کی دماغی صحت، یاداشت اور ذہانت سمندر سے دور علاقوں کے رہنے والوں یا مچھلی کا کم استعمال کرنے والوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔

امریکی محقق روزبڈروبرٹز کا کہنا ہے دماغی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے صحت مند غذاؤں کا استعمال اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مچھلی، چربی سے پاک گوش، دالیں، خشک میوہ جات، تازہ پھل، سبزیاں دماغی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

ڈاکٹر برروٹز کا کہنا ہے کہ انہوں ے بڑھاپے کے شکار 672 افراد کے بیانات قلم بند کیے جنہیں کچھ عرصے کے لیے مچھلی اور دالیں کھلائی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مچھلی اور دالوں کے کثرت استعمال سے ان کی دماغی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی