جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل سے دو ماہی گیر گرفتار کرلیے

ہفتہ 27-اگست-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں مچھلیوں کے شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے دو ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی کشتیاں ضبط کرلی ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں کھیتوں میں فصلوں کی کاشت کاری میں مصروف فلسطینی کسانوں پربھی فائرنگ کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو علی الصباح اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کا گھیراؤ کرکے ان میں سے دو کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی کشتیوں نے پہلے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی۔ بعد ازاں ان کا گھیراؤ کرکے دو ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیےگئے فلسطینی ماہی گیروں کی شناخت عبداللطیف زکی طروش اور احمد وحید ابو احسان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر غزہ میں مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں الشجاعیہ اور الزیتون کالونیوں میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

مختصر لنک:

کاپی