شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں القسام مجاھدین کے حملے میں چارصہیونی فوجی جھنم واصل، گاڑیاں تباہ

ہفتہ 16-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ میں قابض فوج کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے چار اسرائیلی قابض گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین صیہونی فوجیوں ہلاک ہوگئے۔ جب کہ ایک فوجی اسنائپر کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع دواس اسٹریٹ پر ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو "شواظ” ڈیوائس سے نشانہ بنایا۔

ایک اور رپورٹ میں القسام بریگیڈز نے کہا کہ مجاھدین نے شمالی غزہ میں تل الذہب کے گول چکر کے قریب اور اس کے آس پاس کے ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک اور "D9” فوجی بلڈوزر کو دو "الیاسین 105” گولوں سے نشانہ بنایا۔

القسام مجاہدین غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیہ شہر کے شمال میں واقع "عباس کلیانی” گول چکر کے قریب صفر کے فاصلے سے 3 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا۔

القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاھیہ شہر کے شمال میں واقع "عباس کلیانی” گول چکر کے قریب ایک صہیونی فوجی کو اسنائپر گولی مار کر ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ واقع "الیاسین 105” شیل کے ساتھ صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

مجاھدین نے اعلان کیا کہ اس نے جہاد جبریل بریگیڈز کے ساتھ مل کر "نیٹزارم” کے محور میں تعینات دشمن کی فوج پر  "107” راکٹ سے حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی