جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں ہولناک تشدد سے دو فلسطینی قیدی شہید

جمعہ 15-نومبر-2024

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل دو فلسطینی 61  سالہ سمیح سلیمان محمد علیوی  اور 44 سالہ انور شعبان محمد اسلیم کو صہیونی جلادوں نے تشدد کرکے شہید کردیا۔

فلسطینی محکمہ اموراسیران  اوراسیران کلب نے آج جمعہ کو بتایا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر شہید علیوی کو 11/6/2024 کو (رملہ) جیل کلینک سے (آساف ہروفیہ ہسپتال) منتقل کیے جانے کے چھ دن بعد وہ شہید ہوگئے تھے۔ انہیں النقب جیل منتقل کیا گیا۔ تاہم صہیونی فوج اورجیل انتظامیہ نے ان کی شہادت کا اعلان نہیں کیا تھا حالانکہ شہید انور اسلیم کی شہادت کل  11/14/2024 کوہوئی تھی۔

اسیران کمیشن اور کلب برائے اسیران نے ایک مشترکہ بیان میں وضاحت کی کہ قیدی علیوی 21 اکتوبر 2023ء سے انتظامی حراست میں ہے اور قیدیوں کے کمیشن کے وکیل کی جانب سے 21 اگست 2024ء کوالنقب جیل میں ان سے ملاقات کی تھی۔ وہ اپنی گرفتاری سے قبل کئی صحت کے مسائل سے دوچار تھے۔اس کے نتیجے میں وہ کئی برس قبل ایک ٹیومرمیں مبتلا تھے۔ انور اسلیم 12/8/2023ء سے زیرحراست تھے۔

گذشتہ اگست میں قیدی علیوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے وکیل سے کہا تھا "وہ گرفتاری سے قبل صحت کی مشکل میں مبتلا تھے۔ اس کے کئی آپریشن ہوئے جس کے دوران اس کی آنت کا کچھ حصہ نکال دیا گیا۔ اس وقت اسے ایک ٹیومر پیدا ہوا تھا اور یہ سمجھا جا رہا تھا کہ دسمبر 2023ء میں ان کا ایک نیا آپریشن ہونا تھا، لیکن یہ ان کی گرفتاری کی وجہ سے نہیں ہوسکا، جس سے ان کی صحت خراب ہوگئی۔

ان نے وکیل کو اپنے بیان میں بھی تصدیق کی کہ "بہت سے قیدیوں کی طرح انو اسلیم کو بھی بدسلوکی اور بار بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بیماری اور صحت کی خراب حالت کے باوجود انہیں باہر کلینک لے جاتے  وقت زنجیروں میں جکڑ اجاتا تھا۔ یہ بیماری قیدی پر بدترین ظلم تھا۔

مختصر لنک:

کاپی