جمعه 15/نوامبر/2024

ایرانی پاسداران انقلاب کا مزاحمتی محور کی حمایت کے عزم کا اعادہ

جمعہ 15-نومبر-2024

تہران – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ  پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے "گزشتہ اکتوبر کے آخر میں اپنے ملک پر درجنوں (اسرائیلی) طیاروں کی طرف سے کیے گئے حملے کا تباہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ ایران لبنانی حزب اللہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

سلامی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ "ہم صیہونی وجود کو تباہ کن جواب دیں گے۔ ہم ہی ردعمل کے وقت اور طریقہ کار کا تعین کرتے ہیں اور جب ضروری ہوا تو ہم جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ "ہم دشمنوں سے کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لیں گے اور آپ کو دردناک ضربیں لگیں گی۔ ہمارے جواب کا انتظار کریں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے کسی بھی بدنیتی پر مبنی عمل کا ہرصورت میں جواب دیں گے۔ ہم اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ دشمن اپنی جارحیت پر پچھتائے گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دشمن کا خیال تھا کہ حزب اللہ کے رہ نماؤں کے قتل کے بعد مزاحمت ختم ہو جائے گی لیکن مزاحمت نے دشمن کو حیران کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ 26 اکتوبر کو درجنوں اسرائیلی  طیاروں نے ایران میں اہداف اور مقامات پر بمباری کی تھی۔ ایرانی سیاسی اور فوجی حکام نے اس حملے کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی