جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کا غزہ میں انسانی امداد کے لیے فوری انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ

بدھ 13-نومبر-2024

نیو یارک – مرکزاطاعات فلسطین

اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی گورنری تک انسانی ہمدردی کی رسائی بہت محدود ہے۔ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں باقی ماندہ فلسطینیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ اس علاقے پر اسرائیلی ناکہ بندی مسلط ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر نے قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ آبادی کی بے پناہ ضروریات کے پیش نظر انسانی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی راہداری کھولیں۔

قابض اسرائیلی فوج 25 ستمبر سے شمالی غزہ میں انسانی امداد کے داخلے  پر پابندی عاید کیے ہوئے ہے۔ یکم اکتوبر کو قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاھیا اور جبالیہ میں بھوکے اور پیاسے ہزاروں لوگوں پر حملہ کیا۔

’او سی ایچ اے‘ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران انسانی ہمدردی کے اداروں نے قابض حکام کو شمالی غزہ گورنری میں داخل ہونے کے لیے 50 درخواستیں پیش کیں، جن میں سے 33 کو براہ راست مسترد کر دیا گیا اور 8 درخواستیں قبول کر لی گئیں، جنہیں بعد میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مختصر لنک:

کاپی