احتجاجی کارکنوںنے امریکا کی طرف سے اسرائیلی قابض ریاست کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف امریکا کیبندرگاہ آکلینڈ پر ایک بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف سفر کرنےسے روکنے کی کوشش کیہے۔
کارکنوں نے فلسطینیپرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض ریاست کو مسلح کرنے اور غزہ کی پٹی میںفلسطینیوں پر بمباری کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی مذمت کی گئی تھی۔
اس تقریب کےشرکاء نے قابض ریاست کی طرف ہتھیاروں اور بموں کے بہاؤ کو روکنے کے لیے بندرگاہ کےسامنے سرگرم کارکنوں کی وسیع پیمانے پر شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میںفلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے حق میںنعرے لگائے۔
ویڈیو فوٹیج میںایک امریکی فوجی کارگو جہاز بندرگاہ کے اندر دکھائی دے رہا ہے، مظاہرین اسے روکنےکی کوشش کررہے ہیں۔