چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا توپخانے سے غزہ کی پٹی پر حملہ

اتوار 4-ستمبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں گذشتہ شب توپخانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 نے اپنی رپورٹ میں فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں فوج کی طرف سے توپخانے سے گولہ باری اس وقت کی گئی جب ’’نتیف حزرا‘‘ نامی فوجی کیمپ پر فائرنگ کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

 ادھر شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا کے شمال مشرق میں قائم القسام بریگیڈ کیمپ کے قریب  دو مارٹر گولے گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحدی علاقے میں لگائی گئی حفاظتی باڑ سے فوجی کیمپ پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں گولہ باری کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی