اسرائیل کی ’سالم‘ نامی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے تل کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو ڈیڑھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت کی طرف سے جاری کردہ فیصلے میں طالب رہ نما مالک بلال اشتیہ پر الزام عاید کیا گیا وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقرب سمجھے جانے والے طلبہ گروپ’اسلامک بلاک‘ کا سرگرم کارکن ہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلال اشتیہ جامعہ النجاح میں قائم اسلامک بلاک کا رکن اور اسرائیل کے خلاف سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں ملوث رہا ہے۔
بلال اشتیہ جامعہ النجاح میں انجینیرنگ کے شعبے میں زیرتعلیم ہیں۔ انہیں اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج تین اور فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے چار بار حراست میں لے چکے ہیں۔