چهارشنبه 30/آوریل/2025

مقبوضہ فلسطین میں چاقو حملے میں یہودی آباد کار شدید زخمی

جمعرات 15-ستمبر-2016

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے ’’کفر سابا‘‘ میں جمعرات کو علی الصباح ایک نامعلوم شخص نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں آبادکار شدید زخمی ہوا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’وللا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک مشتبہ فلسطینی نے 29 سالہ یہودی آباد کار پرچاقو کے پے درپے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کار زمین پرگر گیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

زخمی یہودی آباد کار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار کے جسم کے بالائی حصے پر چاقو حملے سے گہرے زخم آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی