جمعه 02/می/2025

اسرائیلی فوج کی حراستی مہم، مغربی کنارے سے 14 فلسطینی گرفتار

جمعرات 22-ستمبر-2016

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حراستی مہم کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ان اسیران میں طلباء اور اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے سابق اسیران بھی شامل تھے۔ صرف سلفیت شہر سے پانچ شہریوں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

بیرزیت میں ایک گھر سے سابق اسیر کو حراستمیں لیا گیا جبکہ الخلیل کے قصبے دورا سے ایک طالبہ کو حراست میں لیا گیا۔ بیت المقدس میں سے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ رام اللہ، طولکرم اور بیت لحم سے ایک ایک فرد کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی