اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما شاکر عمارہ کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ اسرائیل کے جرائم کے ردعمل کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی عوام روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فوج کے مظالم اور زیادتیوں سے تنگ آگئے ہیں اور القدس انتفاضہ کی ایک نئی لہر جلد دیکھنے میں آئے گی۔
شاکر عمارہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی حالات میں مشکلات کے باوجود فلسطینی عوام کی ہمت اور حوصلہ بدستور قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت اسرائیلی قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گی۔