اسرائیلی فوج نے یہودی بستی کریات اربع کے قریب ایک فلسطینی بچے کو فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں گولی مار کر زخمی کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ "حملہ آور” نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر اسے دیگر فوجیوں نے گولی مار کر روک دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی لڑکا الخلیل کے بنی نعیم قصبے سے تعلق رکھنے والا 14 سالہ اسامہ مراد زیدات ہے۔ ذرائع کے مطابق اسامہ کو پائوں میں گولی مار دی گئی تھی اور اسے کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس موقع پر کسی اسرائیلی کے زخمی ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زیدات کے ساتھ موقع پر ایک اور فلسطینی موجود تھا مگر وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔