مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے الخلیل کے قصبے دورا سے تعلق رکھنے والے دو ٹیچروں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق سیکیورٹی حکام نے دئیر سامت ہائی سکول کے پرنسپل احمد الحروب کی قید چار دن جبکہ ایک دوسرے ٹیچر یوسف ابو راس کی قید میں چار دن کی توسیع کردی۔
فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے ان ٹیچرز کو حالیہ دنوں میں ہی اغوا کیا تھا۔ حروب اور ابو راس کے خاندانوں نے انسانی حقوق کے گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پیاروں کی قید ختم کروائیں۔