یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ ’دل‘ جسد انسانی کا اہم ترین جزو اور سب سے ناگزیر نظام ہے۔ مسلسل ورزش اور صحت مند خوراک سے انسان اپنے دل کو امراض سے محفوظ رکھ سکتا ہے مگر دل کے بارے میں بعض حیران کن حقائق ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
صحت سے متعلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ کی رپورٹ کے مطابق دل کے بارے میں پانچ حیران کن حقائق درج ذیل ہیں۔
۔۔۔ اعصابی نظام میں خلل اور دیگر نفسیاتی عوارض امراض قلب کے سب سے خطرناک عوامل ہیں۔ دیگر عوامل کی نسبت اعصابی خلل اور نفسیاتی پریشیانیاں دل کےامراض کا سب سے زیادہ سبب بن رہی ہیں۔
۔۔۔ آپ کے قدموں کی چال آپ کے دل کی صحت مند ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے والے افراد کے جسم میں خون کی گردش بند ہوجاتی ہے، خاص طور پر پاؤں اور پنڈلیاں جامد اور ساکت ہوجاتی ہیں۔ خون کی بندش کے باعث پاؤں اور پنڈیاں پھٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
۔۔۔ بدحالی، آفات ومصائب انسان کو امراض قلب کا شکار کرنے کا موجب بنتی ہیں۔
۔۔۔ جسم کے دیگر اعضاء کے برعکس دل خود بہ خود تندرست نہیں ہوتا بلکہ اس کے عوارض کے علاج کے لیے سرجری کرنا پڑتی ہے۔
۔۔۔ سائنسی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ جن لوگوں کو عارضہ قلب لاحق ہو مگر وہ مسلسل ورزش اور اچھی خوراک جاری رکھیں تو وہ عارضہ قلب سے محفوظ لوگوں سے زیادہ عمر تک زندہ رہ سکتے ہیں۔