چهارشنبه 30/آوریل/2025

’کم سونے سے انسان جلدی بوڑھا ہوتا ہے‘

بدھ 28-ستمبر-2016

ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں قدرتی طور پر تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوتی ہیں۔ انسانی جلد سخت سے سخت تر ہوتی جاتی ہے، چہرے پر جھریاں نمو دار ہوتی اور ناخنوں کی بڑھوتری اور نشونما سست ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 80 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد انسانی قد دو سے پانچ سینٹی میٹر چھوٹا ہوجاتا ہے۔ مفاصل پر دباؤ بڑھتا ہے، ہڈیاں کمزور ہوتی اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے۔

طبی امور پرتحقیقات شائع کرنے والی ویب سائیٹ Shape کے مطابق بعض امور جلد بڑھاپے کا موجب بنتے ہیں۔ ان کا مختصر احوال درج ذیل ہے۔

نیند کی قلت
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند انسانی صحت کا لازمی جزو ہے۔ کم سونے والے افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں۔ بہت زیادہ سونا بھی صحت کے لیے مفید نہیں۔ سوتے وقت ایک ہی طرف زیادہ سونا بھی چہرے پر جھریوں کا موجب بن سکتا ہے۔

سگریٹ نوشی
جلد بڑھاپے کے دیگر اسباب میں سگریٹ نوشی بھی شامل ہے۔ سگریٹ نوشی امراض قلب، بانجھ پن، مثانے کے کینسر، بلند فشار خون جیسے امراض کا سبب بننے کے ساتھ  قبل از وقوت بڑھاپے کا بھی موجب ہے۔ سگریٹ نوشی سے جلد کے خلیات تک آکسیجن کی رسائی متاثر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے۔

آنکھوں کی صحت
آنکھوں کے ارد گرد کی جلد بہت کمزور ہوتی ہے۔ اس جلد میں کولاجین کی بہت کم مقدار ہوتی ہے۔ اس قدرتی خول کو بچانے کے لیے مفید غذائوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی بیماریوں کا بروقت علاج بھی ضروری ہے۔ آنکھوں کے گرد حلقوں کا کمزور ہونا بھی بڑھاپے کے جلد آنے کی علامت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی