یکشنبه 17/نوامبر/2024

پیریز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی،سیکیورٹی کے فول پروف انتظام

جمعہ 30-ستمبر-2016

اسرائیل کے بدھ کے روز فوت ہونے والے سابق صدر شمعون پیریز کی آخری رسومات آج جمعہ کے روز ادا کی جائیں گی۔ اس حوالے سے مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن وامان کےقیام کی آڑ میں بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی ریاست کے سابق صدر شمعون پیریز بدھ 28 ستمبر کو بیت المقدس میں ایک اسپتال میں کئی روز کی علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ 93 سالہ پیرز کو چند روز قبل دماغ کا فالج ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمعون پیرز کا جنازہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہوگا جس میں کئی عالمی رہ نماؤں کی شرکت کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

غیرملکی مہمانوں اور وی آئی پی شخصیات کو بن گوریون ہوائی اڈے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیت المقدس لایا جائے گا جہاں وہ شمعون پیریز کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بیت المقدس میں سیکیورٹی کے انتظامات اس وقت سخت کردیے تھے جب شعمون پیریز کو دماغ کے فالج کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شمعون پیریز کے جنازے اور آخری رسومات میں امریکی صدر باراک اوباما، وزیرخارجہ جان کیری، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر بان کیمون، فرانسیسی صدر فرانسو اولاند، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن، برطانوی شہزادہ چارلز اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، جرمن صدر یواخیم گاؤک، ہالینڈ کی ملکہ پیٹرس، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو،ک آسٹریلیا کے گورنر جنرل، میکسیکو کے وزیراعظم انریکی اور دیگر عالمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی