چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے، متعدد مکانات تباہ

جمعرات 6-اکتوبر-2016

قابض اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں مختلف اہداف پر حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری سے کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

غزہ کی پٹی کےسیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے جیٹ طیاروں نے مشرقی اور جنوبی غزہ میں متعدد اہداف کو بمباری سے نشانہ بنایا۔ مشرقی غزہ میں الزیتون اور التفاح کالونیوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مشرقی غزہ کی پٹی میں صہیونی فوجیوں نے جبل الریس اور صنعتی کالونی کارنی پر بمباری کی گئی۔

ادھر جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے مرکز القادسیہ اور بیت لاھیا میں پولیس کے مرکز الواحہ پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کونقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ بمباری سے کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم اسپتالوں کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی