چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملازمت کا عدم تحفظ زیابیطس کا موجب!

اتوار 9-اکتوبر-2016

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت کا عدم تحفظ لوگوں میں کئی طرح کے جسمانی اور نفسیاتی عوارض کا باعث بنتا ہے۔ ملازمت چھوٹ جانے کی پریشانی سے زیابیطس جیسے امراض بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت کے عدم تحفظ کے شکار افراد میں دوسروں کی نسبت زیابیطس کی شرح میں 19 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

ملازمت چھوٹ جانے کی پریشانی یا عدم تحفظ کا احساس انسان میں لا شعوری طور پر بھوک کے اضافے اور کھانے کی طلب میں اضافے کا کا باعث بنتی ہے۔ ایسے افراد جو ملازمت کے عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں اپنے کھانے پینے کے اوقات کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ کھانے پینے میں افراط وتفریط کا شکار ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی نوعیت کے جسمانی عوارض لاحق ہوتے ہیں۔ ان کا وزن غیرمعمولی حد تک بڑھتا چلا جاتا ہے اور وہ شوگر اور زبابیطس کا بھی شکار ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس رپورٹ میں یہ ثابت نہیں کیا جا سکا کہ آیا زبابیطس کے شکار تمام یا بیشتر افراد ملازمت کے عدم تحفظ ہی کا شکار رہتے ہیں۔ اس بیماری کے اور بھی کئی اسباب وعوامل ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ تیار کرنے والی خاتون دانشور جین فیری نے بتایا کہ جو لوگ ملازمت کے عدم تحفظ کا شکار ہوں وہ زیادہ پریشانی سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔ ڈیپریشن کا شکار نہ ہوں کیونکہ ڈیپریشن بھی کئی موذی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ ملازمت کے عدم تحفظ[جاب سیکیورٹی کی پریشانی] کا شکار تمام افراد کو ایک ہی جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ ممکن ہے جاب سیکیورٹی سےان کے جسم اور نفسیاتی کیفیات پر مختلف اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی