صہیونی حکام اور جیل انتطامیہ کی طرف سے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ انتقامی حربوں کا استعمال جاری ہے۔ صہیونی انتظامیہ نے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک اسیر مجد ابو شملہ کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غرب اردن کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے مجد ابو شملہ گذشتہ نو دنوں سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسیر کے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ مجد ابو شملہ کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں ڈالا گیا ہے۔ وہ گذشتہ 10 ماہ سے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ گذشتہ نو دنوں سے انہوں نے ایک دوسرے اسیر کے ہمراہ انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی خاطر اسیر کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔