شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل نے کینسر کی دوائی بند کردی، زیرحراست فلسطینی مریض کی حالت نازک

ہفتہ 15-اکتوبر-2016

اسرائیلی حکام نے ایک زیرحراست فلسطینی شہری کو جیل میں دی جانے والی کینسر کی دوائی روک دی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر بسام السائح پچھلے کئی سال سے زیرحراست ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہیں۔

اسیر کی اہلیہ اور سابق اسیرہ منیٰ ابو بکر نے بتایا کہ اس کے شوہر کو الرملہ اسپتال کی جانب سے جیل میں کینسر کی دوائی فراہم کی جا رہی  تھی مگر حال ہی میں اسپتال نے اسیر کو دوائی کی فراہمی روک دی ہے۔ اسیر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے اس کے شوہر کو دوائی روکنے کےلیے یہ جواز پیش کیا ہے کہ چونکہ بسام السائح کے دل کی سرجری اور شریانوں کی پیوند کاری کرنی ہے۔ اس لیے اسے کینسر کی دوائی استعمال کرنے سے روکا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بسام السائح کو 8 اکتوبر 2015ء کو حراست میں لیا اور اسے سالم فوجی عدالت میں منتقل کردیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت ہی سے وہ سرطان میں مبتلا رہے ہیں۔ کینسر کے ساتھ ساتھ وہ عارضہ قلب اور سانس کی تکلیف کا بھی شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی