ٹماٹر اگرچہ ہماری روز مرہ کی خوراک کا حصہ ہے مگر اس کے مشروب کے حیرت انگیز طبی فوائد ایسے ہیں جو کئی بیماریوں کے لیے شافی علاج سمجھے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین طب ٹماٹر کے مشروف [جوس] کے استعمال کی مسلسل تاکید کرتے ہیں۔
بادام کا دودھ اور ٹماٹر کا جوس باہم ملا کر پینے سے کئی امراض سے نجات کے ساتھ ساتھ جسم کو چاقو چوبند اور تندرست وتوانا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تین چمچ ٹماٹر کا مشروب بادام کے دو چمچ دودھ میں ملائیں اور اسے کچھ عرصے تک روزانہ کی بنیاد پر پئیں۔ آپ کی صحت پر اس کے مفید اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ذیل میں بادام کے دودھ اور ٹماٹر کے جوس کے آٹھ فواید پیش کیے جا رہے ہیں۔
وزن میں کمی
آج کل ہر دوسرا شخص موٹابے اور وزن کے عدم توازن کا شکار ہے اور طرح طرح کے ٹونے ٹوٹکے استعمال کرکے وزن کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ٹماٹر اور بادام کے دودھ کا مشروب آپ کے جسم میں موجود چکنائی کم کرنے اور موٹاپے کو کنٹرول کرتے ہوئے وزن گھٹانے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
بینائی کے لیے مفید ٹانک
ٹماٹر اور بادام کے مکسر کا مشروب بصری اعصاب کو تقویت دے کرآپ کی آنکھوں کی کارکردگی بہتر بناتا اور بینائی کو قدرتی انداز میں برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آنکھوں کی خشکی اور سوزش کی روک تھام میں بھی شافی علاج ہے۔
قبض کشا
ٹماٹر زود ہضم خوراک ہے۔ آپ اس کے مشروب کے استعمال سے قبض سے دائمی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
حاملہ عورتوں کے لیے مفید
ٹماٹر میں پائے جانے والے وٹامن اور فولک ایسڈ جسمانی صحت اور تندرستی میں مدد دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حاملہ عورتوں کی جسمانی کمزوری اور نقاہت میں بھی یہ مشروب نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔
ڈیپریشن کا علاج
ٹماٹر اور بادام کا مشروب خوش رکھنے کے ہارمون بالخصوص سیروٹونین جیسے ہارمونز پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ یہ دماغ میں سیروٹونین ہارمونز پیدا کرتا ہے۔ اس اس لیے اسے ڈی پریشن اور ذہنی تھکاوٹ میں بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے مفید
دل کی خالی شریانوں کو کولیسٹرول سے محفوظ رکھنے میں ٹماٹر کا جوس مفید ہے جس کے نتیجے میں دل میں خون کی شریانوں کی کاکردگی بہتر ہوتی ہے اور دل کی دھڑکن بھی اپنی قدرتی سطح پر برقرار رہتی ہے۔
جسم میں موجود فاسد مادوں سے نجات
ٹماٹر کا مشروب جسم میں موجود فاسد اور زہریلے مادوں سے نجات کا موجب بنتا ہے۔
ہڈیوں کی تقویت
ٹماٹر میں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم میں ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی تندرستی میں مدد دیتا ہے۔