یکشنبه 17/نوامبر/2024

دار چینی کے انسانی صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد

پیر 17-اکتوبر-2016

صحت پر معلومات شائع کرنے والے جریدہ ’سائنٹیفک رپورٹ‘ نے ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں دار چینی کے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دار چینی کا مسلسل استعمال جہاں بہت سی بیماریوں سے مدافعت کا ذریعہ بنتا ہے وہیں جسم  مجموعی طور پر تندرست وتوانا رکھنے اور جسمانی درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دار چینی کے استعمال سے بلند فشار خون دو درجے کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دار چینی کا استعمال بندروں اور سوروں پر کیا۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر دار چینی کے چند اجزاء کھلائے جاتے۔ اس کے نتیجے میں ان کا معدہ اور معدے کے گرد بنی قدرتی جھلی کی کارکردگی میں غیرمعمولی حد تک بہتری آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی بھی نوٹ کی گئی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دار چینی کا گرم موسم میں استعمال انتہائی مفید ہے۔ اس کے استعمال سے جسم میں آرام و راحت محسوس ہوتا ہے اور انسان اپنے اندر تھکاوٹ اور کمزوری کے اثرات کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی کاکردگی کو بہتر بنانے میں کامیاب رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر مضر مواد جسمانی درجہ حرارت کو بڑھانے  کا موجب بنتا ہے۔ دار چینی اس درجہ حرارت کو معمول اور متوازن سطح پر لانے کا ذریعہ ہے۔

جسمانی درجہ حرارت کو معمول پرلانے کے ساتھ ساتھ اس کے اور بھی کئی طبی فواید ہیں۔ دار چینی کے استعمال سے غیرمتوازن وزن کا شکار افراد کا وزن بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی