جمعه 15/نوامبر/2024

یمن نے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سے معذرت کرلی

منگل 18-اکتوبر-2016

یمن میں پائی جانے والی کشیدگی اور خانہ جنگی کے باعث یمنی حکومت نے آئندہ سال مارچ میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سے معذرت کی ہے جس کے بعد عرب سربراہ کانفرنس اردن میں ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان محمود عفیفی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ میں یمن کے مندوب ریاض العکبری نے ایک زبانی پیغام میں وزیرخارجہ عبدالملک المخلافی کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی حکومت آئندہ سال ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی سے معذرت کرتا ہے کیونکہ یمن کے موجودہ حالات کسی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دیتے۔

یمن کے وزیرخارجہ نے اپنے مندوب کے ذریعے سے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے براہ راست معذرت کی ہے اور ہے کہ عرب لیگ کے 28 سربراہ اجلاس کی میزبانی ان کے لیے فی الحال ممکن نہیں ہے۔

صنعاء کی جانب سے عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس کے انعقاد میں معذرت کے بعد سربراہ اجلاس اردن کی میزبانی میں عمان میں ہوگا۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں سرگرم باغی عناصر کی ہٹ دھرمی کے باعث حکومت کے لیے عرب لیگ کا سربراہ اجلاس منعقد کرنا مشکل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی