اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت ’’فاؤ‘‘ نے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ایوارڈ ایک فلسطینی صحافی اور اردنی صحافیہ کو مشترکہ طور پر دیا جا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’فاؤ‘‘ نے مشرق بعید اور شمالی افریقا کے لیے اپنے مختص کردہ ایوارڈ کے لیے 20 صحافیوں کا انتخاب کیا تھا۔ ان میں سے آخر میں فلسطینی صحافی ایسر البرغوثی اور اردنی نامہ نگار ختام ملکاوی کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں اس ایوارڈ کا مستحق قرار دیا یا ہے۔
مقابلے کے لیے صحافیوں کی تیار کردہ 50 تحریری، آڈیو اور ویڈیو رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔ مقابلے میں متحدہ عرب امارات، مصر، مراکش اور دوسرے ملکوں کے صحافی شامل تھے۔ فلسطینی صحافی اور اردنی صحافیہ کو یہ ایوارڈ ان کی خوراک اور زراعت کے میدان میں خدمات اور رپورٹنگ کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔