چهارشنبه 30/آوریل/2025

یونیسکو: قبلہ اول پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ پھر مسترد، حماس کا خیر مقدم

بدھ 19-اکتوبر-2016

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے کل منگل کے روز مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے مقدس مقامات قرار دیے جانے کی قرارداد کو حتمی طور پرمنظور کرلیا گیا ہے جس کے بعد قبلہ اول پر ملکیت کا صہیونی دعویٰ مستقل طور  دفن کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یونیسکوکے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے کو تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو میکسیکو کی جانب سے دی گئی درخواست پر دوبارہ رائے شماری کی کوشش کی گئی تھی مگر اس موقع پر سابقہ قرارداد میں صرف ایک ووٹ کم ہوا۔

میکسیکو کی طرف سے اعتراض کیا گیا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کے بارے میں کی گئی رائے شماری میں یہودیوں سے انصاف نہیں کیا گیا۔ اس لیے قرارداد پر دوبارہ رائے شماری کرائی جائے۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت یونیسکو کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ فیصلہ فلسطینی قوم اور پوری عرب اور مسلم امہ کی تاریخی فتح ہے۔

یونیسکو کے فیصلے میں صہیونی ریاست کے من گھڑت اور جھوٹ پرمبنی قبلہ اول پرملکیت کے دعوے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے قبلہ اول کے بارے میں حتمی فیصلہ صادر کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور دیوار براق سمیت القدس کے تمام مقدس مقامات پرصرف فلسطینیوں اور عالم اسلام کا حق ہے۔ عزت الرشق نے بھی قبلہ اول کے حوالے سے یونیسکو کی قرارداد کو عالم اسلام کی تاریخی فتح قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی