جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی فوج کے فلسطینیوں کے خلاف دھاوے، ایک اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ 19-اکتوبر-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے بدھ کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ فلسطینی شہریوں کی جوابی کارروائیوں میں ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور فلسطینی شہریوں کےگھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی  تلاشی کی آڑ میں زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ اس دوران فلسطینی شہری قابض فوج کےدھاووں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

 اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جسے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کیمپ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق مشرقی نابلس میں بدھ کے روز 17 اسرائیلی گشتی پارٹیوں نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ دھاوا بولا۔ چار فوجی افسران کی قیادت میں عبدالرؤوف عبدالقادر مجدولاوی کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور اس مکان کی دوسری منزل بند کرنے کا حکم دیا۔

ادھر عورتا قصبے میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم چلائی۔ اس دوران اسیر فلسطینی ھزاع کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسعد لولح کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر بیت لحم میں نحالین کے مقام پر بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران 14  سالہ محمد نعمان محمود شکارنہ اور عبدالکریم محمد شکارنہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی