فلسطین کی ایک عدالت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دوہرے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی ایک عدالت نے قتل کے دوملزمان کو دو بے گناہ شہریوں کے قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اسے استعمال کرنے کی پاداش میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں پراسیکیوٹر نبیل حیلوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے ملزم ’ص،ش‘ کو رمضان یوسف العبد قرز خاندانی جھگڑے میں سنہ 2013ء میں قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ دوسرے ملزم ’ح، ق‘ کو احمد محمد شحادہ کے قتل، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور بے گناہ افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی کا حکم دیا ہے۔ دونوں ملزمان کو 1000 شیکل جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔