چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو ہرممکن رہائی دلائیں گے:القسام

جمعہ 21-اکتوبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ تنظیم اسرائیل کو اپنے جنگی قیدی فوجیوں کی رہائی کے بعد بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ دشمن کے کسی سپاہی کو مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سنہ 2010ء میں اسرائیل کے ساتھ طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے’’وفاء احرار‘‘ کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ القسام بریگیڈ اپنی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ مجاھدین نے دشمن کے جو فوجی جنگی قیدی بنا رکھے ہیں ان کی رہائی کی بھاری قیمت وصول کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی زندانوں میں قید آخری فلسطینی کی رہائی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

ابو عبیدہ نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کے خلاف اپنی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دیں اور دشمن کی ہرسازش اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح فلسطینی نے وفاء احرار معاہدے کے نتیجے میں اپنے ایک ہزار سے زاید اسیران کی رہائی یقینی بنائی تھی۔ اسی طرح مجاھدین کے ہاں جنگی قیدیوں کو رہائی کے بدلے میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اکتوبر سنہ 2010ء کو حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت 1050 فلسطینی اسیران کو صہیونی زندانوں سے رہائی دلائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی