ایک نئی سائنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ننگے پاؤں چلنے سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر انسان ننگے پاؤں چلنے کے فواید سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا عاید ہوجائے تو وہ جوتے پہن کرچلنے میں وہ سکون نہیں پائے گا جو وہ ننگے پاؤں چلتے ہوئے پا رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمومی تاثر یہ ہے کہ ننگے پاؤں چلنے سے صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ جگر کے امراض کے ساتھ گرمی اور سردی سے لاحق ہونے والی بیماریاں بھی ننگے پاؤں چلنے سے لگ سکتی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا قطعا درست نہیں۔ سمندر کے کنارے یاس گھاس پر چلنے سے انسان اپنے جسم میں راحت اور سکون محسوس کرتا ہے۔ جسم کے نچلے حصے کےعضلات کی بہتر نشونما اور ورش ہوتی ہے اور ساتھ ہی جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرانسان ننگے پاؤں چلنے کا عاید ہوجائے تو اسے ننگے پاؤں چلنے ہی میں سکون اور راحت محسوس ہوگی۔ اس کے بعد وہ کسی قسم کے جوتے پہننے کا شوق نہیں کرے گا۔ اس کا دل چاہے گا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ننگے پاؤں ہی چلتا رہے۔