چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج نے القدس میں چار فلیٹ مسمار کردیے، 30 فلسطینی بے گھر

جمعرات 27-اکتوبر-2016

 قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے میں واقع  وادی قدوم کالونی میں فلسطینی شہریوں کے چار مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیس فلسطینی شہری گھرکی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز قابض صہیونی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں وادی قدوم کالونی میں فلسطینی شہریوں کےچار گھروں کا محاصرہ کیا۔ جنہیں بعد ازاں منہدم کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چار رہائشی فلیٹس میں چارخاندان رہائش پذیر تھے جن کے کل افراد کی تعداد 30 ہے۔  ایک مکان میں عیسیٰ جعافرہ، ان کی والدہ الحاجہ فاطمہ، بھائی موسیٰ، بسام، احمد اور دیگر رہائش پذیر تھے۔ یہ مکان 125 مربع میٹر پرتھا جس کے تین کمرے اور ایک صحن تین بھائیوں کی ملکیت تھا۔

صہیونی فوج نے چاروں مکانات اسرائیلی بلدیہ کی ہدایت پر مسمار کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ مکانات بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

ایک مکان کے مالک عیسیٰ جافرہ نے بتایا کہ صہیونی پولیس نے سلوان میں الجسر کےمقام کا محاصرہ کیا۔ اس کے بعد ان کے خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ صہیونی فوج کی کارروائی کے بعد ان سے گھر خالی کرالیے گئے۔ اس دوران اسرائیلی بلدیہ کی بھاری مشینری بھی وہاں پہنچا دی گئی، جس کی مدد سے مکانات مسمار کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات مسماری سے ان کے 30 افراد جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں متاثر ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی