اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے قابضاسرائیل کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم کرتے ہوئے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس ہسپتالوں اور شہریوں کو انسانی ڈھالکے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
حماس نے پیر کےروز ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ یہ الزامات بچوں اور معصوم شہریوں کے خلاف مزیدقتل عام کرنے کی حمایت اور اب تک ہونے والے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی مجرمانہکوشش ہے۔
حماس نے یورپیعہدیدار پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم کی پردہ پوشی کےبجائےحقائق کو سامنے رکھیں اور مجرم کا ساتھ دینے کے بجائےمظلوم فلسطینی قوم ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہخطرناک بیانات ان تمام تصویروں، شہادتوں، حقائق اور بین الاقوامی رپورٹس کو نظرانداز کرتے ہیں، جن میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تصدیق کرتےہیں
حماس نے کہا کہاسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ کیا ہے جس میں اب تکنہتے بچوں اور خواتین سمیت گیارہ ہزار سےزاید فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔