اسرائیل کی فوجی عدالت نے تین فلسطینی شہریوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘نے گذشتہ روز تین فلسطینیوں کو قید کی سزائیں سنائیں۔
کلب برائے اسیران کے مندوب احمد صفیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عدالت نے تین فلسطینی اسیران کی دوبارہ توسیع نہ کرنے کی شرط پر مزید انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
اس کے علاوہ صہیونی فوجی عدالت کی طرف سے بزرگ فلسطینی رہ نما 63 سالہ عمر البرغوثی کو دو ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈالنے کا حکم دیا۔ ان کی رہائی 13 دسمبر کو ممکن ہے۔ خیال رہے کہ عمر البرغوثی 26 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی طرف سے دو فلسطینی اسیران فراس حاتم عمارنہ اور عبدالرحمان عتیق کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ اسیرا عمارنہ کو 3 نومبر کو جب کہ عتیق کو 16 نومبر کورہا کیا جائے گا۔