فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بدھ کے روز ایک المناک ٹریف حادثے میں کم سے کم چار فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ حادثہ الخلیل میں شاہراہ 60 پر پیش آیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مخالف سمت سے آنے والی دو کاروں کے باہمی تصادم سے پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق حادثہ الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 40 سالہ رات محمود الدرابیع، 31 سالہ سعید خمیس رصوص، 44 سالہ صلاح سلیمان غطاشہ اور 50 سالہ ابراہیم عیسیٰ العرجان جاں بحق ہوئے جب کہ جمیل اسماعیل غطاشہ شدید زخمی ہیں۔