فلسطینی وزارت داخلہ کے ماتحت پولیس نے غزہ کی پٹی میں ایک جنونی شہری کو الجزائر کا پرچم نذرآتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ الجزائر کا پرچم نذرآتش کرنا ایک بچگانہ سوچ اور غیرذمہ دارانہ حرکت ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برادر مسلمان ملک الجزائر کا پرچم نذرآتش کرنے کے واقعے میں ملوث شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ سمجھتی ہے کیونکہ اس طرح کے اقدام سے الجزائر اور فلسطین کے درمیان تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔