فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
زیرحراست فلسطینی خاتون کی عمر تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی خواتین اہلکاروں نے گرفتار فلسطینی لڑکی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
عبرانی ٹی وی7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی خاتون کو اتوار کے روز اس وقت حراست میں لیا جب وہ پرانے بیت المقدس شہر ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں خنجر اٹھائے جا رہی تھی۔ حراست میں لی گئی خاتون کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔