اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ طور کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے کسی خیر کی توقع نہیں ہے۔ تاہم حماس نو منتخب امریکی صدر مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے امریکا کا قبلہ درست کریں اور فلسطینی قوم کو انصاف دلائیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو درپیش مشکلات اب بھی بدستور موجود ہیں اور فلسطینی قوم کو انصاف دلانے کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ ماضی میں امریکا نے فلسطینی قوم کے حوالے سے ہمیشہ جانب داری کا مظاہرہ کیا اور فلسطینی قوم کو انصاف دلانے کی کوششوں کی مخالفت کی جس کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین نہ صرف حل طلب رہا بلکہ فلسطینی قوم کو انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
خیال کہ آٹھ اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 276 الیکٹورل کالج کے ووٹ لے کر امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کو 218 ووٹ ملے۔