شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ سے اردن داخل ہونے والا فلسطینی تاجر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

بدھ 16-نومبر-2016

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے غرب اردن داخل ہونے والے ایک فلسطینی تاجر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی کاروباری شخصیت ’’رائد شملخ‘‘ شمالی غزہ میں بیت حانون گذرگاہ پہنچے جہاں غرب اردن داخل ہوتے ہی اسرائیلی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے سامان کی جامہ تلاشی لینے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی سرحدی رابطہ کار کو شملخ کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، تاہم ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال میں اب تک غزہ سے غرب اردن کاروباری مقاصد کے لیے سفر کرنے والے 20 فلسطینی تاجروں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی