جمعه 02/می/2025

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر کی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

ہفتہ 19-نومبر-2016

امریکا میں متعین اسرائیلی سفیر رون ڈیرمر نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور امریکا اسرائیل تعلقات سمیت یگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں امریکا ۔ اسرائیل تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد صدارت میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اسرائیلی سفیر ڈیرمر نے کہا کہ اسرائیل نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو پانون بھی شامل ہیں جن پر بعض یہودی حلقوں کی طرف سے یہودمخالف موقف رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ نے 62 سالہ مسٹر پانون کو اپنا اہم ترین مشیر مقرر کیا تھا۔ مسٹر پانون بریٹ پارٹ نامی ایک ویب سائیٹ کا انچارج ہے اور وہ امریکا میں سفید فام نسل کی بالا دستی کے نظریے پر یقین رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی