پنج شنبه 01/می/2025

ٹرمپ کے عہدہ سنبھالتے ہی القدس میں یہودی آبادی کی توسیع کا منصوبہ

اتوار 20-نومبر-2016

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ  حکومت بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالتے ہی اس منصوبے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ ’’کول ھعیر‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کی منتظر ہے۔ ٹرمپ کے عہدہ سنھبالتے ہی بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 30 ہزار نئے مکانات کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔

عبرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 15 ہزار مکانات بیت المقدس کے ہوائی اڈے کے قریب قلندیا کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے جب کہ قلندیا انڈسٹریل زون اور ’’عطیروت‘‘ کالونی میں بھی ہزاروں مکانات کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔ کئی سو مکانات ’’راموت‘‘ اور ’’گیلو‘‘ نامی یہودی کالونیوں میں بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے ڈپٹی میئر مائر ترجمان نے کہا تھا کہ ان کی حکومت پر امریکا کی طرف سے بیت المقدس میں نئی تعمیرات کے حوالے سے سخت دباؤ ہے مگر امریکا میں صدر کے تبدیل ہوتے ہی یہ دباؤ ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیت المقدس میں مزید ہزاروں مکانات کی تعمیر کے منصوبے کی تیاری میں ہے۔ یہ تعمیرات امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنھبالنے کے بعد شروع کی جائیں گی کیونکہ ٹرمپ اسرائیل کو یہودی آباد کاری سے منع نہیں کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی