چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی استاد کی ھنیہ سے ملاقات

منگل 22-نومبر-2016

حال ہی میں قطر کی ایک فلاحی تنظیم کی طرف سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی معلم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کی ’’روتا‘‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والے فلسطینی اسکول ٹیچر احمد اسعد السوافیری کو ان کی تعلیمی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں ’’عمر کامیابی‘ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ السوافیری ایوارڈ وصول کرنے کے لیے دوحہ میں ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز وہاں پر موجود حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر حماس کے شعبہ شہداء و زخمیان کے انچارج روحی مشتہی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے بھی معذور فلسطینی استاد کی تعلیمی وتدریسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ السوافیری نے معذوری کے باوجود یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے عزم کو بمباری اور معذوری سے شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ قطری تنظیم ’روتا‘ دنیا بھر میں بیماری اور شدید زخمی ہونے کے بعد کارآمد شہری کے طور پر زندگی گذارنے والے افراد کو ایوارڈ دیتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی