چهارشنبه 30/آوریل/2025

نائل البرغوثی جزیرہ نما النقب سے ریمون عقوبت خانے منتقل

بدھ 23-نومبر-2016

قابض صہیونی فوج نے زیرحراست بزرگ فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کو ظالمانہ طریقے سے جزیرہ نما النقب کی جیل سے ریمون نامی ایک دوسری جیل میں منتقل کردیا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی فوجیوں نے  نائل البرغوثی کو سخت ترین سیکیورٹی میں جزیرہ نما النقب کی جیل سے ریمون جیل منتقل کردیا تھا۔ نائل البرغوثی کی اچانک ایک سے دوسری جیل میں منتقلی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ 59 سالہ نائل البرغوثی کو سنہ 2011ء میں فلسطینی مجاھدین اور اسرائیل کے درمیان طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا تاہم صہیونی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔

حال ہی میں یہ اطلاعات بھی آئی تھیں کہ اسرائیل نے نائل البرغوثی کو 6 نومبر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ملٹری پراسیکیوٹر کی ہٹ دھرمی کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

نایل البرغوثی اسرائیلی جیلوں میں طویل مدت تک قید کاٹنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے36 سال اسرائیل زندانوں میں قید کاٹی اور تشدد کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی