شنبه 16/نوامبر/2024

ترک صدر کی پناہ گزینوں کے لیے یورپ سے متصل سرحد کھولنے کی دھمکی

ہفتہ 26-نومبر-2016

ترکی اور یورپی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد ترک صدر نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی ممالک نے رویہ نہ بدلا تو وہ پناہ گزینوں کے جس طوفان کو روکے ہوئے ہیں اسے یورپ کی طرف چھوڑ دیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ یورپی پارلیمان کی طرف سے ترکی کو یورپ میں شامل کرنے کے مذاکرات بند کرنے کے فیصلے کے بعد انقرہ کے پاس پناہ گزینوں کو روکنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دھمکی کی زبان نہیں جانتا۔ اگر یورپ کی طرف سے ترکی کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات نہ کیے گئے تو ترکی یورپ سے متصل سرحد کھول دے گا جس کے بعد پناہ گزین پوری ملکوں میں داخل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں  یورپی حکومتوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ترکی کو یورپی یونین شامل کرنے کے لیے جاری مذاکرات روک دیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے ترکی میں رواں سال 15 جولائی کو ہونے والی فوج کی ناکام بغاوت کے بعد ترکی کو یونین میں شامل کرنے کے حوالے سے مذاکرات روک دیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی